اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

سوئٹزرلینڈ میں رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین چلے گی

یہ ٹرین سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت مقامات کی سیر کرائے گی جس سے سیاح بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ ٹرین کا افتتاح خود رنویر سنگھ کریں گے

11

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین منسوب کردی جس کا افتتاح وہ خود ہی کریں گے۔  

رنویر سنگھ فلمی کیریئر کے مختصر عرصے میں ہی فلم نگری میں نمایاں مقام بنا چکے ہیں اور اب تک کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے نا صرف مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے بلکہ بڑے بڑے فلمی نام بھی ان کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔

نوجوان اداکار اب تک کئی ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور اب انہیں ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کے فروغ کے لیے خیرسگالی سفیر ہیں اور آج کل وہ اس کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔

رنویر سوشل میڈیا پر بھی اپنی سوئٹزرلینڈ میں جاری سیر سیاحت سے مداحوں کو آگاہ کررہے ہیں اور انہوں نے کئی مقامات کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

اب سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے نوجوان اداکار کے نام سے ٹرین سروس لانچ کردی ہے جس کا نام ’رنویر آن ٹور‘ رکھا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکار کے نام سے منسوب یہ ٹرین سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت مقامات کی سیر کرائے گی جس سے سیاح بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ ٹرین کا افتتاح خود رنویر سنگھ کریں گے۔

بالی وڈ فلم پدماوت میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کو جو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے وہ اس سے قبل کسی بڑے نام کے حصے میں نہیں آیا۔

وہ پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہیں سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے اپنی سیاحت کا خیرسگالی کا سفیر بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت نوجوان اداکار بیک وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’گلی بوائے‘ ، ’83‘ اور ’سمبا ‘ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.