اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

ماہرہ خان 71 ویں کینز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے شرکت کریں گی

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول 2018 میں شرکت کریں گی۔

10

کینز کے عالمی فلمی میلے میں پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کو بھی شرکت کا موقع مل رہا ہے اور وہ کوئی اور نہیں کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

ماہرہ خان کو کچھ عرصہ قبل میک اپ اینڈ ہیئر کیئر برانڈ لوریل پاکستان کی سفیر مقرر کیا جا چکا ہے اور وہ اسی حیثیت سے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

اس موقع پر ماہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہوں نے طے نہیں کیا کہ وہ اس اہم موقع پر کیا زیب تن کریں گی، کوئی مشرقی طرز کا لباس یا پھر مغربی طرز کا، ’میں اس کے لیے تھوڑی نروس ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی پرجوش بھی ہوں‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ غیر ملکی پریس کی جانب سے پاکستان کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی دیں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں بالکل پریشان نہیں ہیں، ’میں جانتی ہوں کہ میں جہاں بھی جاؤں، پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں اور میں تمام سوالات کا دیانت داری کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ کینز فیسٹیول میں لوریل کی جانب سے کئی بالی وڈ اداکارائیں بھی شرکت کر چکی ہیں جن میں ایشوریا رائے بچن، سونم کپور، کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

کینز فلم فیسٹیول 8 سے 19 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.