اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

جیو نیوز کے پروگرام میں نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دئے مارا

دانیال عزیز نے واقعے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا رویہ ناقابل برداشت ہے

32

جیو ٹی وی کے پروگرام میں نعیم الحق اور دانیال عزیز، صحافی افتخار احمد اور پیپلز پارٹی کی قانون ساز نفیسہ شاہ کے ہمراہ مہمان کے طور پر پیش ہوئے تھے۔

پروگرام کے اینکر منیب فاروق کی جانب سے بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق دونوں رہنما جیو ٹی وی کے اسلام آباد اسٹوڈیو میں موجود تھے جبکہ وہ خود لاہور اسٹوڈیو سے شو کو چلارہے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پروگرام کی کلپ میں دیکھا گیا کہ نعیم الحق دانیال عزیز کی جانب سے انہیں چور کہنے پر طیش میں آگئے تھے۔

اس ہی لمحے تحریک انصاف کے رہنما نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا اور کہا کہ ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے چور کہنے کی، شرم آنے چاہیے تمہیں خود پر‘۔

دانیال عزیز نے واقعے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی اور تشدد پر آجاتے ہیں‘۔

یہ پہلی دفعہ نہیں جب نعیم الحق نے کسی ٹی وی شو میں ہاتھا پائی کی ہو۔

اس سے قبل 2011 میں بھی نعیم الحق نے پیپلزپ پارٹی کے رہنما جمیل سومرو کو انہیں مبینہ طور پر بدکلامی کرنے پر گلاس پھینک کر مارا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں اور مذکورہ خبر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

80%
Awesome

کیا سیاسی راہ نماؤں کا اس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ ریٹ کر کہ اپنی رائے ایوانِ بالا تک پہنچایں۔

  • Design

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.