اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

حکومتی فیصلے کے باعث قومی خزانے پر 60 ارب کا بوجھ

سول وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 ماہ کی اضافی بنیادی تنخواہ 20ارب سے زیادہ میں پڑے گی جبکہ وزارت دفاع کے تحت ملازمین کی تنخواہ کی مد میں 40ارب روپے خرچ ہوں گے

14

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث قومی خزانے پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اس وقت 11 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین ہیں جن میں سے سویلین ملازمین کی تعداد تقریبا تین لاکھ 80 ہزار جبکہ وزارت دفاع کے تحت فوجی و سول ملازمین کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ ہے۔

رواں مالی سال بجٹ میں سویلین وفاقی ملازمین کیلیے 210 ارب روپے جبکہ وزارت دفاع کے تحت ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 322 ارب روپے رکھے گئے۔

ذرائع کے مطابق سول وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 ماہ کی اضافی بنیادی تنخواہ 20ارب سے زیادہ میں پڑے گی جبکہ وزارت دفاع کے تحت ملازمین کی تنخواہ کی مد میں 40ارب روپے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.3 فیصد تک ہوچکا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.