اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین جنسی ہراسانی کے الزامات پر گرفتار

وائن اسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلما ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں

20

80 سے زائد خواتین کے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد بالآخر ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے نیویارک پولیس کو گرفتاری دے دی۔

وائن اسٹین کے خلاف جنسی ہراسانی کے دو مقدمات کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

اکتوبر 2017 میں شائع ہونے والی نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز تحقیقاتی رپورٹ نے اس اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ہالی وڈ پروڈیوسر سے متعلق ہوش رُبا حقائق سے پردہ اٹھایا تھا۔

ان ہی انکشافات کے بعد ’می ٹو‘ مہم کا بھی آغاز ہوا تھا۔

وائن اسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلما ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔

سلمیٰ ہائیک نے ہاروی وائن اسٹین کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح وہ ان کو ہراساں کرتا تھا اور دھمکیاں دیتا تھا۔

سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ 2002 میں فلم ” فریدا ” میں سرمایہ لگانے کے بعد ہاروی وائن اسٹین نے سلمیٰ ہائیک کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور طرح طرح کی جنسی خواہشات کی بھرمار کردی۔

اداکارہ کے مطابق ہر بار کا انکار وائن اسٹین کا غصہ بڑھاتا رہا یہاں تک کہ اس نے اداکارہ کو ایک بار قتل کی بھی دھمکی دی۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.