اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

فریال مخدوم نے شوہر کے صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

فریال مخدوم نے بتایا کہ انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے

24

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اور عامر خان کے درمیان ماضی میں ہونے والی کشیدگی پر سے پردہ اٹھا دیا۔

فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔

باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائیش کے بعد تعلقات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ ایسا کیوں ہوا اور معاملہ کیا تھا فریال مخدوم نے خود تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایک بیان میں فریال مخدوم نے بتایا کہ ان کے شوہر عامر خان نے انہیں اس وقت دھوکا دیا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔

بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی

فریال مخدوم نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تعلقات تھے۔

فریال مخدوم نے بتایا کہ انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے۔

دوسری جانب عامر خان نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم پھر 11 نومبر 2017 کو الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی تھی۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.