اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

شکِیرا کے اِسرائیل میں کنسرٹ منسوخ کرنے کی خبریں افواہ نکلیں

شکیرا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لبنان میں 13 جولائی کو شو کریں گی

21

 شکِیرا سے متعلق حال ہی میں میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہاداشوٹ (Hadashot) نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ لبنانی نژاد کولمبین گلوگارہ شکیرا  9 جولائی کو تل ابیب کے یارکون پارک میں پرفارم کریں گی۔ تاہم پھر گلوگارہ کی جانب سے مبینہ طور پر تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کی رپورٹس سامنے آئیں، جس پر فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم گروپوں اور کارکنوں نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔

کولمبیئن گلوکارہ شکِیرا یروشلم میں سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے گفتگو کر رہی ہیں

فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے ‘فلسطینیئن کیمپین فار اکیڈمک اینڈ کلچرل بائیکاٹ آف اسرائیل’ (PACBI) نے شکیرا کے تل ابیب میں پرفارم نہ کرنے کی رپورٹس کو خوش آئند کہتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا۔

کی یہ امید دم توڑ گئی کہ وہ ان کا نام استعمال کرکے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی آرٹ کے ذریعے سے پردہ پوشی کریں گے’۔

مزید کہا گیا کہ فنکاروں خصوصاً اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیروں پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی جیسے اقدامات کا حصہ نہ بنیں۔

واضح رہے کہ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں۔

تاہم اسرائیل میں شکیرا کے میوزک کانسرٹس کی تشہیر کرنے والی امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ‘لائیو نیشن’ نے ان رپورٹس کی تردید کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں لائیو نیشن نے لکھا، ‘میڈیا نے حالیہ موسم گرما میں شکیرا کی تل ابیب میں پرفارمنس کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی، اس سیزن میں کوئی مناسب تاریخ نہیں مل سکی، لیکن امید ہے کہ جلد ہی شکیرا اپنے اسرائیلی مداحوں کے لیے ایک شو کریں گی۔’

دوسری جانب گلوکارہ کی آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی تاریخوں میں بھی اسرائیل میں کسی شو کے لیے کوئی تاریخ مختص نہیں کی گئی۔

گلوکارہ کی آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی تاریخوں کا شیڈول

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا نے اس سے قبل اسرائیل میں کبھی پرفارم نہیں کیا، تاہم وہ 2011 میں اپنے ایک دوست کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کرچکی ہیں۔جہاں پر  اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فاؤنڈیشن کے لئے بطور سفیرِ خیرسگالی انہوں نے شہر کے دو سکولوں کا دورہ کیا، جس میں سے ایک دو زُبانوں میں تعلیم دینے والا سکول بھی شامل تھا جو کہ بچوں کو عربی اور عبرانی میں تعلیم دیتا ہے۔

خیال رہے کہ شکیرا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لبنان میں 13 جولائی کو شو کریں گی، جس کے حوالے سے ان کی ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ اس کنسرٹ میں تقریباً 14 ہزار سے زائد شائقین کے آنے کی امید ہے۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.