اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

‘ویرے دی ویڈنگ’ پاکستانی ناظرین کے لیے موزوں نہیں، نمائش پر پابندی

بے باک ڈائیلاگس اور عریاں مناظر پر مبنی اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی

25

 


بولی وُڈ فلم ویرے دی ویڈنگ کو مرکزی سنسر بورڈ نے پاکستان ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔ سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) کے چیئرمین دانیال گیلانی نے بتایا کہ ‘ بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا’۔

اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

اس فلم کے ٹریلر سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا موضوع کافی بولڈ ہے اور اسے نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر ہی بنایا گیا ہے۔

مگر یہ موضوع سنسربورڈ کے مطابق پاکستانی ناظرین کے لیے بہت زیادہ بولڈ اور نامناسب ہے۔

ڈسٹری بیوشن کلب کی مارکیٹنگ مینجر سبینا اسلام کے مطابق سندھ سنسر بورڈ نےفلم "ویرے دی ویڈنگ "کو کلئیر کر دیاتھا اور کچھ ڈائیلاگز اور سینز کو حذف کردیا تھا۔

تاہم اسلام آباد سنسر بورڈ کے تمام 11 اراکین نے فلم کو ہائی پروفائل قرار دے کر کہا کہ فلم فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھی جاسکتی اور فلم کا موضوع بہت بولڈ ہے جو پاکستانی ناظرین کے لیے موزوں نہیں اس لیے فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنسربورڈ نے اس فلم کے نامناسب مناظر اور زبان کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی کے خیال پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس پر پابندی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کہانی چار خواتین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اپنی زندگی کے مسائل سے نمٹ رہی ہیں اور اپنے آپ کو آزاد اور بااختیار ثابت کرنا چاہتی ہیں۔

فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جب کہ سویرا بھاسکر اور شکا تلسانیا معاون کردار ادا کریں گی۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.