اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

7 پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا بین الاقوامی پیس کیپرز ڈے میں اعتراف

پاکستانی پیس کیپرز نے دنیا کے 26 ملکوں میں خدمات سرانجام دیں جبکہ یہ 44 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں

3

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور امن کی عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پیس کیپرز ڈے منایا گیا جس کے دوران امن مشن میں 7 پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ پیس مشن میں شہید پاکستانی جوانوں کے نام میڈلز دیے گئے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اعزاز پانے والے اہلکاروں میں سپاہی حضرت بلال، سپاہی محمد اشتیاق عباسی، سپاہی طارق جاوید، نائیک محمد علی، سپاہی یاسر عباس، نائیک عبدالغفور اور نائیک عطا الرحمان شامل ہیں۔

پاکستانی پیس کیپرز نے دنیا کے 26 ملکوں میں خدمات سرانجام دیں جبکہ یہ 44 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔

اب تک 156 پاکستانی پیس کیپرز اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، پاکستانی دستے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

شہدا کے میڈلز ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وصول کیے، اقوم متحدہ کےامن مشنزمیں 6000 پاکستانی فوجی شریک ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اینٹونیو گٹیرس نے کہا کہ ان پیس کیپرز نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانیں گنوادیں۔ ہم ہمیشہ ان کے قرض دار رہیں گے اور یہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے۔

70 سال قبل پہلی مرتبہ پیس کیپنگ مشن کے آغاز سے لیکر اب تک 3700 فوجی، پولیس اور سول پیس کیپنگ اہلکار اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

گزشتہ سال 37 ممالک سے تعلقات رکھنے والے 132 افراد پیس کیپنگ مشنز کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.