اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا ترجمان

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 15 جون کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں

زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے

35

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شوال کا چاند 14 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہوا تھا۔

شہادتیں ملنے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا تھا کہ ’پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا پہلا روزہ کل بروز جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے تھے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی 15 مئی کو چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان کا آغاز 17 مئی سے ہی ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.